چوبیس24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری و تسلی بخش ہیں۔ عذرا مہیسر
ٹھٹھہ (امین فاروقی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر نے کہا ہیکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری اور تسلی بخش ہیں اپنے ادارے کی جانب سے الیکشن سرگرمیوں کے تحت عام ووٹروں اور امیدواروں کے لئے قانونی طریقے سے تمام ضروری اقدامات کو پورا کرنے کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
الیکشن عملہ کو ٹریننگ دے رہے ہیں اس دوران جو پاس ہوگا وہی الیکشن ڈیوٹی کے لئے مقرر کیا جائے گا عذرا مہیسر نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں مجھ اور ادارے سے منصوب خبر جو پروپگینڈا تھا کو رد کرتی ہوں اس غفلت کی زمہ داری تعلیمی آفیسر میرپور ساکرو کی ہے جنہوں نے ہمیں لسٹیں بھجوائیں اور ہم نے انہی کی بھیجی ہوئی لسٹوں کو جاری کیا