35

خانیوال پولیس کی جانب سے منشیات سے بچاؤ اوربچوں کو جنسی تشدد یاجنسی ہراسگی سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کا آغاز

 خانیوال پولیس کی جانب سے منشیات سے بچاؤ اوربچوں کو جنسی تشدد یاجنسی ہراسگی سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کا آغاز

خانیوال 30جون22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خان کے احکامات کے روشنی میں خانیوال پولیس کی جانب سے منشیات سے بچاؤ اوربچوں کو جنسی تشدد یاجنسی ہراسگی سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی مہم کا آغازکیا گیا ہے

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام دینی وتعلیمی اداروں میں پولیس افسران کی جانب سے مدارس‘سکول و کالجز کے پرنسپلز اور سٹاف کے ہمراہ طلبہ کو مہلک نشے کی تدارک اور اس کے نقصانات کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دئیے جارہے ہیں جس کا مقصد طلبہ کو منشیات سے اجتناب اور اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا ہے اوربچوں پر تشدد کی واقعات کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے شہریوں کواس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نشہ انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہے منشیات کے کاروبار اورمرض میں مبتلاہونانہ صرف انسان کی اپنی ذات اوراس کی زندگی بلکہ گھراورخاندان تباہ کرنے کے مترادف ہوتا ہے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اورمنشیات کے خاتمہ کے لیے ہر گلی‘محلوں‘

دیہاتوں اورقصبوں کی معززشخصیات کی سرپرستی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ ایسے عناصرکو کیفرکردارتک پہنچایاجاسکے اگرپولیس کے ساتھ عوام اورمیڈیا نمائندگان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ساتھ میدان میں عمل میں آئیں تویقینامنشیات‘بچوں سے جنسی تشدد ودیگرجرائم کے تدارک کو ممکن بنایاجاسکتاہے

۔دریں اثناء ڈی پی اوحافظ عطاء الرحمن کی ہدایات پر پولیس افسران نے دینی وتعلیمی درسگاہوں میں طلبہ کو منشیات کی روک تھام اوروالدین کی بچوں پر کڑی نظر رکھنے اورانہیں جنسی تشددسے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں