تحصیل صافی باغ پہاڑ کے ماربل مائنز تمام قبیلے کی مشترکہ ملکیت ہے، قومی مشورے اور اتفاق رائے کے بغیر کسی قسم کا لیز قطعی منظور نہیں
ضلع مہمند
تحصیل صافی باغ پہاڑ کے ماربل مائنز تمام قبیلے کی مشترکہ ملکیت ہے، قومی مشورے اور اتفاق رائے کے بغیر کسی قسم کا لیز قطعی منظور نہیں۔ مسئلے کی وجہ سے قبیلوں میں تصادم کا خدشہ، تنازعہ حل کرنے کےلئے انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر اقدامات کریں ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔۔ گربز قلاگئ کے عمائدین کی ہنگامی پریس کانفرنس ۔
مہمند تحصیل صافی قلاگئ گربز کچکول کور کے عمائدین ملک سیف الرحمان، ملک یوسف ،ملک سبز علی، ملک احمد، فیرز خان، سیدور شیر خان، شاہ خان، سمندر خان، عضلم گل نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں موجود باغ پہاڑ تمام گربز قبیلوں کی مشترکہ ملکیت ہے،گربز قبیلے کے پانچ شاخ ہیں جن میں چار قبیلوں نے ہمارے صلاح مشورے اور اتفاق رائے کے بغیر غیر قانونی طور پر پہاڑ کا لیز اپنے نام کرلیا ہے جو کہ ہمیں قطعی منظور نہیں ہے
،انہوں نے کہا کہ اکبر شیر، باغوان، شیر خان، خائستہ گل اور گل شاہ اور شاہد نامی شخص جو کہ وزیر اعلی کا سیکرٹری ہے ان سب نے ملی بھگت سے غیر قانونی اجلاس عام کے ذریعے پہاڑ کا لیز حاصل کیا اور اب ان پر قابض ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو بار ہا درخواست دی لیکن ہماری درخواست پر عمل نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کی وجہ سے علاقے میں شدید کشیدگی اور تصادم کا خطرہ ہے اور ہم اپنے حق کے حصول کےلئے ہر حد تک جائینگے
۔ انہوں نے مخالف فریق کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل ہونے تک پہاڑ پر کام فوری طور پر بند کیا جائے، انہوں نے انتظامیہ ، محکمہ پولیس اور محکمہ معدنیات کے اعلی افسران سے واقعے کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہوگی۔۔