Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ضلع میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز بھی تعینات کرنے کی سفارش

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ضلع میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز بھی تعینات کرنے کی سفارش

ٹھٹھہ امین فاروقی
بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ضلع میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز بھی تعینات کرنے کی سفارش الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے

کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دوسرے مرحلے میں ٹھٹھہ میں ہونے والے انتخابات کے پولنگ کے دن پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی تعینات کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ ضلع میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت ہوں
ضلع میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ٹھٹھہ شہر میں ایک میونسپل کمیٹی، 5 ٹاون کمیٹیز، ایک ضلع کونسل اور 40 یونین کونسلوں کی ٹوٹل 72 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات کے موقع پر 10 ریٹرننگ آفیسر، 20 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے گئے ییں، جبکہ 411 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہیں ، جہاں 5 لاکھ 22 ہزار، 5 سو 15 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق ادا کریں گے، ٹھٹھہ ضلع میں 289 مشترکہ پولنگ اسٹیشن، 62 مردوں کے

پولنگ اسٹیشن اور 60 عورتوں کے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 1436 ہے جس میں سے 677 خواتین کے پولنگ بوتھ ہوں گے، الیکشن کمشنر عذرا مہیسر نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی

سفارش کی گئی ہے اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ڈی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ضلع میں الیکشن کے موقع پر 4 ہزار 5 سو پولنگ عملہ مقرر کیا گیا ہے جن کی تربیت کا پروگرام جاری ہے

Exit mobile version