40

مہمند:ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مہمند:ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مہمند:ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 419 حادثات میں بروقت رسپانس دی۔انشاءاللہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور ضلع مہمند کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی فوری اور فری یقینی بنائیں گے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی۔

کنٹرول روم انچارج نے ماہ جون کی مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کو پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 419 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2402 کالز موصول ہوئی جن میں 1202 غیر ضروری کالز اور 781 معلوماتی کالز اور 419 ایمرجنسی کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 360 میڈیکل، 22 روڈ ٹریفک حادثات

،13 آگ لگنے،03 ڈوبنے کی واقعات،01 آئی ڈی بلاسٹ،01 لڑائی جھگڑنے کا واقعہ اور 13 مختلف قسم کے ریکوری واقعات شامل ہیں۔ریسکیو 1122 مہمند نے 95 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 22 ضلع کے اندر اور 73 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی‌ کیلۓ

ٹریننگز بھی منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان یوسفزئی کا عوام کے نام جاری پیغام میں بتایا گیا کہ انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات گھر کی دہلیز پر فوری اور فراہمی یقینی بنائیں گے،عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں