Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اللہ عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا: عمران خان

اللہ عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا: عمران خان

اللہ عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا ہوں، قوم کا اداروں کو پیغام ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو۔

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، مقدمات سے ڈرنے والا نہیں ہوں، اب قوم پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف ٹھیکہ کیا میں نے اکیلے ہی لیا ہوا ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ کیا اداروں کو دکھائی نہیں دے رہا کہ کرپٹ لوگ ملک تباہ کر دیتے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں، امپائر ان کے ساتھ ہیں، امپائر کے ساتھ ہونے کے باوجود میں ان کو شکست دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ عدلیہ سے پوچھےگا کہ آپ نے کیسے ان چوروں کو این آر او لینے دیا؟اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کیسے ایسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ جس نے بھی ان چوروں کوملک پر مسلط کیا اللہ ان سب سے پوچھے گا۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ تمہیں نیوٹرل رہنے کی اجازت ہی نہیں، الیکشن کمیشن جانبدار ہے، پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس لیے چاہتے تھے تاکہ  فوری رزلٹ آئے، یہ پنجاب کا الیکشن دھاندلی سے جیتیں گے، عوام ان کے ساتھ نہیں امپائر ان کے ساتھ ہیں، ہمیں ان کے امپائروں کے باوجود پنجاب میں شکست دینی ہے۔

Exit mobile version