Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم شہبازشریف کے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات جلد ظاہر ہونگے،کیپٹن عاصم ملک

وزیراعظم شہبازشریف کے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات جلد ظاہر ہونگے،کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف اس وقت بہترین فیصلے کررہے ہیں اور ان شاءاللہ ان فیصلوں کے مثبت اثرات بہت جلد ظاہر ہونگے، سابق حکومت نے پاکستان کو جس بھنور میں پھنسادیا تھا موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں کی بدولت اب نکل آیا ہے، یہ باتیں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا

کہ وزیراعظم شہبازشریف کے حقیقت پسند فیصلوں کی بدولت گوکہ وقتی طور پر مہنگائی بڑھی اور مشکلات ہیں لیکن پاکستان ایک سنگین بحران اور دیوالیہ پن سے نکل آیا ہے، عوام شہبازشریف کی تین بار بطور وزیراعلی پنجاب بے مثال کارکردگی دیکھ چکے ہیں اس لیے پاکستانیوں کو یقین ہے کہ میاں شہبازشریف بطور وزیراعظم پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے بھی نکال لینگے، انہوں نے کہا

کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت دوست ممالک کیساتھ ازسرنو تعلقات کی بحالی سے پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا ہے اوردوست ممالک ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان سے تعاون کے لیے سامنے آگیے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہوگیا تھا

لیکن الحمداللہ اب دوست اور برادر ممالک کا اعتماد آہیستہ آہیستہ بحال ہورہا ہے جو اچھے مستقبل کے لیے بہتر پیش رفت ہے، ان شاءاللہ بہت جلد پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہوجائے گا

Exit mobile version