35

جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں اسقبالیہ و شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں اسقبالیہ و شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی جموں کشمیر لبریشن لیگ کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں اسقبالیہ و شمولیتی پروگرام کا انعقاد مورخہ 3 جولائی بروز اتوار کو کیا گیا۔ جس کی صدارت خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ نے کی۔
آزاد جموں کشمیر کے متحرک نوجوانان نے لبریشن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں کشمیر کے مرکزی نائب صدر اور چئیرمین جموں کشمیر لائرز فورم خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ، سابق جوائنٹ سکریٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن دلاور خان ایڈووکیٹ، چوہدری محمد تنویر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سابق امیدوار اسمبلی ویلی 5 جناب نعمان علی لون، پروفیسر ظہور کیانی، سید واجد علی شاہ، سید رضوان بخاری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جموں کشمیر لبریشن میں شمولیت اختیار کی۔

خلیق الرحمن سیفی نے کہا کہ میں آج مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر جموں کشمیر لبریشن لیگ میں اس لیے شامل ہو رہا ہوں کہ ہم نوجوانوں کو ریاستی تشخص، ریاست کی وحدت، حق خودارادیت کے مطالبہ اور ریاست کے استحکام کیلئے اپنی ریاستی جماعتوں کو مستحکم کرنا ہو گا۔ ہم مل کر اپنی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور نظریہ خورشید ملت کے پوری قوم کو روشناس کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست بھر کے نوجوانوں سے رابطے میں ہیں۔ لوگ جوک در جوک قافلہ خورشید ملت کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔

پروگرام میں لبریشن لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار مغل، مرکزی راہنما لبریشن لیگ جناب خواجہ منظور احمد ظفر، شیخ نذیر کنونیر، سید سراج کرمانی، چئیرمین یوتھ بورڈ سید امیر الدین کرمانی، ڈاکٹر عطاء اللہ دینپوری، نعیم ڈار، محمود میر، سعید صدیقی، مسماۃ راحیلہ راجہ، محمد علی، میر زمان اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب کا انتظام و انصرام سابق امیدوار اسمبلی سمیر احمد صدیقی نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں