42

ٹھٹھہ :سندھ حکومت کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ 1122 ریسکیو ایمبولینس ٹھٹھہ سجاول ضلع کو فراھم کردی گئیں

ٹھٹھہ :سندھ حکومت کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ 1122 ریسکیو ایمبولینس ٹھٹھہ سجاول ضلع کو فراھم کردی گئیں

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ حکومت کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ 1122 ریسکیو ایمبولینس ٹھٹھہ سجاول ضلع کو فراھم کردی گئیں

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آفیس میں ریسکیو 1122, ایمبولینس ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ کو دینے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

جس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن , ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی اور ڈپٹی کمشنر غظنفر علی قادری موجود تھے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ مفت ایمبولنس سروس ٹھٹھہ ضلع سے شروع کی گئ ہے

دوسرے مرحلے میں پورے سندھ میں محکمہ صحت کے تعاون سے 1122 ریسکیو سروس شروع کر دی جائے گی، اس ایمبولنس سروس میں ایمرجنسی کی صورت میں زندگی بچانے کی تمام سہولیات موجود ہیں 6 گھنٹے تک مریض کو ہر طرح کی طبی امداد دی جاسکتی ہے

جس میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو فوری دوائیں دینے کے علاوہ سیریس مریض کو بڑے اسپتال منتقل کرنے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی ادویات بھی موجود ہوں گی یہ ایمبولنس سروس ٹھٹھہ کے ہر علاقے ، ساحلی اور کوھستانی پٹی تک سروس مہیا کرے گی جس سے عوام کو بہت فائیدہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں