ہارون آباد میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروختگی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود آتش بازی کے مراکز قائم
جو بڑی دیدہ دلیری سے آتش بازی کے سامان کی فروخت کر رہے ہیں آتش بازوں نے ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں ہوا میں اڑا کر رکھ دی ہیں جو کہ مقامی پولیس کی غفلت اور ملی بھگت کا مونہہ بولتا ثبوت ہے مقامی پولیس نامعلوم وجوہات پر کاروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ہارون آباد کے چیئرمین میاں سہیل ثاقب اور وائس چیئرمین ملک سیف اللہ اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آتش بازی کے سامان بنانے اور فروختگی کے
عمل پر مکمل پابندی عائد ہونے کے باوجود آتش بازوں کو کھلی چھٹی دینا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے آتش بازی کے سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جائے ہمارا ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار اور ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد گل حسن خان سے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے آتش بازوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ ہے