41

شیری مزاری کے بیان نے سابقہ خاتون اول کی آڈیو ٹیپ کی تصدیق کردی، کیپٹن عاصم ملک

شیری مزاری کے بیان نے سابقہ خاتون اول کی آڈیو ٹیپ کی تصدیق کردی، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) شیری مزاری کے بیان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو ٹیپ کی اصلیت پر مہر ثبت کردی شیری مزاری کا یہ کہنا کہ یہ آڈیو کس نے ریکارڈ کی یہ ثابت کرتا ہے کہ آڈیو میں سابق خاتون اول ہی سوشل میڈیا ورکر سے بات کررہی ہیں،

ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن، غداری اور احتساب کی بات کرتے ہیں تو اس کا آغاز انہیں اپنے گھر اور اپنے ساتھیوں سے کرنا چائیے،

اگر عمران خان واقعی ایماندار ہیں تو وہ فرح گوگی اور اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، فرح کو واپس بلوائیں اور انہیں بیگناہ ثابت کروانے کا موقع دیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان اور انکی اہلیہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں

اور اسکا ثبوت عمران خان کے وطن دشمن اور پاک فوج کے خلاف بیانات اور انکی اہلیہ کی آدیو ٹیب ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا عمران خان اور انکی اہلیہ پر غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں