30

راولپنڈی ڈھوک چراغ دین جامع مسجد بلال میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی ڈھوک چراغ دین جامع مسجد بلال میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا

سنگجانی بیورو رپورٹ(پیرزادہ محمد احتشام)راولپنڈی ڈھوک چراغ دین جامع مسجد بلال میں ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔محفل نعت کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس میں معروف نعت خواہوں نے بارگاہ رسالتؓ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، درودوسلام کی اس بابرکت محفل میں عاشقان رسول ؓ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ بری امام شریف شریف پیر سید علی گیلانی تشریف لائے پیر صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا ہم پر لازم ہے کہ حمد و ثنا کی محفلیں کثرت کے ساتھ منعقد کرکے عاشق رسولؓ ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ ب تک ہمارے پاس درود پاک کی طاقت ہے، عشق رسولﷺ دلوں میں موجود ہے

ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتاہے۔ہمیں اپنے لوگوں کی کی رہنمائی کرنی چاہیے اور خانقاہ درباروں پر اللہ کا ذکر عام کرنا چاہیے پیر سید علی میں اپنے ہاتھوں سے انتظامیہ میں اوارڈ بھی تقسیم کی ہے محفل کے اختتام پر دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں