Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مضافاتی ایریا سنگجانی میں عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے، ملک بھرکی طرح اسلام آباد سنگجانی میں بھی مویشی منڈی تو سج گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مضافاتی ایریا سنگجانی میں عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے، ملک بھرکی طرح اسلام آباد سنگجانی میں بھی مویشی منڈی تو سج گئی

سنگجانی (بیورو رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مضافاتی ایریا سنگجانی میں عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے، ملک بھرکی طرح اسلام آباد سنگجانی میں بھی مویشی منڈی تو سج گئی مگر انتظامیاں ارو ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص انتظامات اورگاہک مہنگائی کا راگ آلاپ رہے ہیں۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے سنگجانی اسلام آباد کی مویشی منڈی میں بھی گہما گہمی شروع ہے ۔منڈی میں ہرقسم کے بیل موجود ہیں۔

من مانے ریٹ کی وجہ سے گاہک ابھی کم تعداد میں دکھائی دیئے۔خریداروں کی تمام ترتوجہ بیل کے وزن اورخوبصورتی پرہے، خریدارتگڑے جانوردیکھ کرخوشی کا اظہارتوکرتے ہیں لیکن جب قیمتیں سنتے ہیں توساری خوشی کافورہوجاتی ہے۔منڈی میں بیمار جانور بھی موجود ویکسین کرنے کے لئے کوئی ڈاکٹر بھی نہیں بیوپاری حضرات نے منڈی میں ناقص انتظامات کا شکوہ کیا اورکہا کہ جانوروں کیلئے سائے کا انتظام ہے

نا چارے اورپانی کا ۔   منڈی میں زیریں پنجاب کے اضلاع سے خوبصورت اورصحت مند مویشی فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔ منڈی مویشیاں کے لئے سنگجانی میں باقاعدہ طور پر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کے عوض جانوروں کی منڈی لگانے کی باقاعدہ اجازت دی گئی کھلے آسمان تلے کچی زمین پر کروڑوں روپے کے جانور ناقص انتظامات کی وجہ سے بیمار ہونے لگے اور انتظامیہ کی طرف سے انتظامات نہ ہونے کے برابر خریدار اور بیوپاری دونوں شدید پریشان دور دراز سے آئے ہوئے خریدار ذہنی اذیت کا شکار
جانور خریداری کرنے کے بجائے منڈی کے اندر کھڑے گندے پانی اور کیچڑ سےپریشان ڈی سی اسلام آباد کو ناقص انتظامات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنی ہوگی

Exit mobile version