Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے، مون سون ہواؤں کاسلسلہ 24 سے 48 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر مون سون ہواؤں میں دوبارہ شدت آنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے جمعرات تک اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور،  پشاور، مردان، صوابی میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 7 جولائی تک ژوب، زیارت، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت،  پسنی اور گوادرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی، میر پور خاص، دادو، ٹھٹہ اور بدین میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ موسلا دھار  بارش سے راولپنڈی، کشمیر اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر، گلیات ، مری، گلگت اور اسکردو میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=FAbq28Ppc5U
Exit mobile version