پی ٹی آئی امیدوار حلقہ پی پی 140 خرم شہزاد ورک کی الیکشن کمپین کامیابی سے جاری
ملک رفاقت علی، نصیر احمد و دیگر اہل علاقہ نے گرمجوشی سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس کارنر میٹنگ میں صدر رکشہ یونین شیخوپورہ شہباز گادی عرف رانا نے بھی خصوصی شرکت کی- اس دوران کنور عمران سعید ایڈوکیٹ، حافظ یحیٰ آف ڈیرہ حافظاں کے علاوہ صدر رکشہ یونین شہباز گادی عرف رانا نے حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار پی پی حلقہ 167 خرم شہزاد ورک نے کہا
کہ ووٹ صرف بلے کو دیں، پاکستان تحریک انصاف پہلے سے کئی گنا زیادہ مقبول ترین جماعت بن چکی اور قوم کا شعور اب بیدار ہوچکا ہے، عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور اس ملک کو غلامی سے نجات دلانے کی اہلیت رکھتے ہیں