ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا غریب عوام آٹے کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا غریب عوام آٹے کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے غریب عوام آٹے کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے
موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر چیز غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہم کدھر جائیں ہم اپنے بچوں کو کیسے بھوکا مرنے دیں خدارا غریب آدمی کی تذلیل کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ڈی سی بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے مطالبہ ہے کہ آٹے کی ترسیل میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ غریب آدمی تک رسائی ممکن ہوسکے