22

انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،حافظ عطا ء الرحمن

انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،حافظ عطا ء الرحمن

خانیوال 07جولائی 22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطا ء الرحمن نے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو مٹا کر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے او ران کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے

یہی وجہ ہے کہ پولیس اورشہریوں کے مابین اعتماد کی فضاء قائم ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میونسپل کمیٹی زکریا ہال میاں چنوں میں کھلی کچہری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر اور ایس ڈی پی او ناصرعلی ثاقب‘ایس ایچ اوز سرکل میاں چنوں‘ممبران امن کمیٹی‘وکلاء برداری‘صحافی برادری سمیت دیگرپولیس افسران اورکی کثیرتعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے کہاکہ میرامشن ڈسٹرکٹ خانیوال کو عوام کے حاکم نہیں

خادم بن کر، عوام دوست‘کمیونٹی پا لیسنگ‘ کرپشن سے پاک‘قانون پر مساوی اور انصاف پر مبنی عملدراری کے قابل بنا نا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ممبران امن کمیٹی‘ علماء کرام‘تاجر برادری‘وکلاء برادری‘صحافی برادری‘معززین علاقہ اور شہری پولیس کے ساتھ اپنابھرپورتعاون جاری رکھیں اورجرائم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں انشاء اللہ پولیس ایسے عناصرکو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

انہو ں نے مزید کہاکہ میری قیادت میں ضلع پولیس خانیوال جرائم کے خاتمہ کی بیخ کنی کے لیے سرگرم عمل ہے اور ہرافسر او رجوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے۔اس موقع پر ممبران کمیٹی‘وکلاء اورصحافی برادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کہ ضلع خانیوال میں حافظ عطاء الرحمن کی صورت میں ایک منجھے ہوئے اور قابل ڈی پی او تعینات ہیں جو دن رات شہریوں کے مسائل کے ازالہ‘میٹرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلع خانیوال کوکرائم فری بنانے کے لیے کوشاں ہیں

انشاء اللہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے خانیوال پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دوران کھلی کچہری ڈی پی اوحافظ عطاء الرحمن نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور موثر او رمربوط پولیس گشت‘ مجرائم میں ملوث افراد کی جلدازجلد گرفتاریاں‘جنسی تشدد او ربچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی اورپولیس کو شرفاء کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں