پاکستان پیپلزپارٹی کےضلعی صدر ملک محمد سلیم کی قیادت میں ملک رستم،ودیگر کی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے خصوصی ملاقات
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) پاکستان پیپلزپارٹی کےضلعی صدر ملک محمد سلیم کی قیادت میں ملک رستم، نذیر حیدرشاہ اور ملک شہاب الدین غوری کی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے خصوصی ملاقات،
اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تفصیلی بات چیت اور مشاورت کی گئی مشاورت میں پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین بھی شامل تھے اس موقع پر ملک شہاب الدین غوری نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخدوم احمد محمود سے ملاقات
انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی انہوں نے ہماری تمام تجاویز کو غور سے سنا اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی وفد کی جانب سے ملک شہاب الدین غوری نے مخدوم احمد محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ملک رستم کوپیپلز پارٹی بہاولنگرکا سٹی صدر بننے پر مبارکباد بھی دی مخدوم احمد محمود نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا