Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عیدالضحی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی،کئی گھنٹے کی تیز بارش سےمردان کے شہری و مضافاتی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے

عیدالضحی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی،کئی گھنٹے کی تیز بارش سےمردان کے شہری و مضافاتی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)عیدالضحی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی،کئی گھنٹے کی تیز بارش سےمردان کے شہری و مضافاتی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے،کلپانی نالہ میں اونچے درجے کاسیلاب،متعدد گھر کی چھتیں گرگئیں،دیواریں منہدم، کوٹ جھونگڑو میں معمرخاتون ملبے تلے دبنے سے جاں بحق،دو بچیوں سمیت متعدد شہری زخمی،لاکھوں روپے کی فصلیں پانی کی نذر،کروڑوں روپے کے املاک تباہ،بجلی کی طویل بندش،ضلعی انتظامیہ،لوکل گورنمنٹ،میئر مردان،ریسکیومردان،پیسکو حکام،wssc مردان و دیگر ادارے امدادی کاروائیوں میں مصروف،نقصان کاتخمینہ لگارھے ہیں

،شہری املاک کےنقصان کاازالہ ھوگا،ڈپٹی کمشنر مردان۔تفصیلات کے مطابق عیدالضحی میں شروع ھونے والی مون سون کی کئی گھنٹے برسنے والی بارش نے مردان کے شہری علاقوں باڑی چم،سلطان آباد،شہیدانو بازار،نیواڈاسمیت چارسدہ روڈ کے علاقے،گڑھی کپورہ،رستم،کاٹلنگ اور تخت بھائی کی تحصیلوں میں بارش کی پانی نے تباہی مچادی،گھروں میں پانچ فٹ تک پانی داخل ھونے سے کروڑوں روپے کے نقصان کے علاوہ متعدد چھتیں منہدم ھونے سے زوجہ محمد جان ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ھوگئیں

جبکہ ان کی دو بیٹاں شدید زخمی ھوگیئں علاوہ ازیں مردان کے دیگر علاقوں میں بھی مکانات کے چھت ودیواریں منہدم ھونے سے کئی شہری زخمی ھوگئے ہیں،مسلسل برستی بارش نے بجلی کانظام درھم برھم کردیا جبکہ اونچے درجے کے سیلاب نے لاکھوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ کرکے رکھ دی،ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے اپنے ماتحت افسران سمیت دیگراداروں کے ساتھ فوری اپریشن شروع کیا

اور ھائی پاور سسٹم کے ذریعے آبادی سے پانی ریکور کرتے رھے،میئر مردان حمایت اللہ مایار نے بھی ٹیم کے ھمراہ متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مردان نے کہاھے کہ ھم مردان میں بارشوں سے ھونے والی نقصانات کاجائزہ لے رھے ہیں جس کے بعد حکومت کی ھدایات کے مطابق نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے حفاظتی اقدامات و بچاو کیلئے باقاعدہ اعلانات کیے تھےجس کی وجہ سے کم نقصان ھوا،انھوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں ھم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتے اور متاثرہ شہریوں کو ممکنہ حد تک ریلیف دینگے۔

Exit mobile version