24

پنڈی بھٹیاں دو گروپوں کا تصادم, دھان کی فصل کی کاشت وجہ تنازع بن گئی

پنڈی بھٹیاں دو گروپوں کا تصادم, دھان کی فصل کی کاشت وجہ تنازع بن گئی

پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری سے)پنڈی بھٹیاں دو گروپوں کا تصادم, دھان کی فصل کی کاشت وجہ تنازع بن گئی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ہجن میں دو گروپوں کے درمیان دھان کی فصل کی بیجائی وجہ تنازع بنی۔ جسکے نتیجہ میں دو افراد محمد نواز اور طاہر عباس گولیاں لگنے کی وجہ سے اور محمد اسلم سمیت زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں محمد نواز ورک اور ایس ایچ او تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کرتے ہوۓ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ ملزمان ضیغم عباس، گلزار اور انتصار اقوام بھٹی جوکہ تینوں حقیقی بھائی ہیں کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی معلومات کے مطابق ضیغم عباس، گلزار اور انتصار سے دھان کی فصل کی کاشت کرنے والی مسلم شیخ لیبر نے 150000 روپے دھان کی فصل کاشت کرنے کے لیے بطور ایڈوانس رقم لے رکھی تھی۔

ضیغم عباس، گلزار اور انتصار اقوام بھٹی نے لیبر سے تقاضہ کیا کہ آپ نے ہم سے ایڈوانس رقم بطور دھان کی فصل کی کاشت لے رکھی ہے اور ابھی تک آپ نے ہماری فصل کی کاشت شروع نہیں کی۔ لیبر نے جواباً کہا کہ ہم ڈاہر برادران کی فصل کاشت کر رہے ہیں آپکی فصل کی کاشت بعد میں کریں گے

۔ ڈاہر برادران نے کہا کہ ہماری فصل کاشت ہونے کے بعد ہی کسی اور کی فصل کاشت ہو گی۔ جس پر جھگڑا شروع ہو گیا ملزمان نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوۓ جبکہ دوران لڑائی ضرب لگنے سے محمد اسلم کی انگلی ٹوٹ گئی۔ طاہر عباس کو ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں