23

مجھے امید ہے وزیراعظم شہبازشریف اوورسیز کےمسائل حل کرینگے، کیپٹن عاصم ملک

مجھے امید ہے وزیراعظم شہبازشریف اوورسیز کےمسائل حل کرینگے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) مجھے امید ہے کہ موجودہ حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ہر دور میں حل طلب رہے ہیں اور ان مسائل کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی بیرون ملک یکسوئی سے اور پرسکون ہوکر کام کرنے سے قاصر رہے ہیں، میری کوشش ہے

کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو موجودہ حکومت کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عنقریب پاکستان جا رہا ہوں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے حکومتی نمائندوں اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرونگا، اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہونا انتہائی ضروری ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا

کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے 50 فیصد مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ ناصرف بیرون ملک ترسیلات زر کی شرع بڑھ جائے گی بلکہ دیگر پاکستانی بھی بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں جانے کو ترجیح دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں