ٹھٹھہ؛ سندھ میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائ کو ہونگیں ، دھابیجی اور بھنبھور سے سیاسی مذہبی اور آزاد پینل انتخابی دنگل میں کود گئے
ٹھٹھہ امین فاروقی
سندھ میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے دھابیجی ، بھنبھور میں سیاسی مذہبی اور آزاد جماعتوں کے پینل میدان میں اتر گئے دھابیجی میں پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام میں کانٹے دار مقابلہ کا امکان جبکہ تحریک لبیک پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے پینلز کے علاوہ تحریک اللہ اکبر ، اور جماعت اسلامی کا بھی ایک ایکی امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں
بھنبھور یونین کونسل میں پیپلز پارٹی کا منحرف امیدوار قاری عبدالسلام تنولی نے اپنا الگ آزاد راجونی اتحاد کے نام سے پینل پیپلز پارٹی کے مقابلہ میں کھڑا کیا ہوا ہے علاوہ ازیں ایم کیو ایم کا پینل عیسی جوکیو کی قیادت میں مظبوط ہے جنکا کثیر تعداد میں ووٹ بینک ہے یہیں سے جمعیت علماء اسلام کے دو امیدوار چیئرمین شپ پر قاری ہدایت الحق اور سکندر کوہستانی الیکشن لڑ رہے ہیں
جنہیں یوسی بھنبھور میں اچھی تعداد میں مذہبی ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا پینل چیئرمین شپ پر حبیب بلوچ اور انکی ٹیم موجود ہے انہی سے منحرف امیدواران میں چیئرمین شپ پر غلام رسول بلوچ اور ڈسٹرکٹ ممبر کونسل پر قاری عبدالسلام تنولی اور انکی ٹیم الیکشن لڑ رہی ہے لیکن بھنبھور یونین کاؤنسل پر ایم کیو ایم کا اچھا خاصا ووٹ بینک موجود ہے جہاں ایم کیو ایم کے چیئرمین شپ پر غیاث الدین انصاری ، انیس کھچی اور ڈسٹرکٹ ممبر کونسل پر محمد عیسیٰ جوکیو الیکشن لڑیں گے ،
یہاں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا دوسری جانب یونین کونسل دھابیجی میں بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں دھابیجی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ پر فقیر نبی بخش بلوچ ، داؤد شاہ خان اور ڈسٹرکٹ ممبر کونسل شپ پر حزب اللہ بلوچ مظبوط امیدوار ہیں جنکا کانٹے دار مقابلہ ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام سے ہوگا یہاں ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا اتحادی اشتراک بھی بن چکا ہے
جو دونوں یوسیز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کررہے ہیں اسطرح جے یو آئی اور ایم کیو ایم ملکر پیپلزپارٹی سے انتخابی دنگل کرے گی ، جمعیت علماء اسلام کے لئے چیئرمین شپ پر مولنا عبد القادر اعوان ، حافظ سعید الرحمن بشامی اور انکا ڈسٹرکٹ کونسل ممبر سیف الملوک شاہ نامزد امیدواران و پینل الیکشن لڑے گیں ،
انہی کے اتحادی ایم کیو ایم پینل میں چیئرمین شپ پر سراج الدین انصاری ، صالح محمد کھوسو اور ڈسٹرکٹ ممبر کونسل شپ پر محمد عیسیٰ جوکیو اور انکا پینل الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے چیئرمین شپ پر حافظ شہزاد علی قادری ، اقبال بلوچ اور ڈسٹرکٹ ممبر شپ پر وقار جوکیو بھی اپنے پینل پر الیکشن کا حصہ ہیں دوسری طرف تحریک اللہ اکبر کا ایک امیدوار عمر فاروق وارڈ نمبر 2 سے الیکشن لڑ رہا ہے
جبکہ آزاد امیدوار شیرازی گروپ کا نمائندہ مشتاق راجپوت اور جماعت اسلامی کا امیدوار مہردین راجپوت بھی دھابیجی وارڈ 1 سے الیکشن لڑ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنا پینل سامنے لایا ہے جسمیں چیئرمین شپ پر ایاز عابد بھٹو ، عمران آرائیں اور ڈسٹرکٹ ممبر کونسل پر حیدر جوکیو اپنے دیگر پینل ٹیم کے ہمراہ الیکشن لڑ رہے ہیں ۔24 جولائ کو سندھ میں دوسرا مرحلہ وار الیکشن اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا ہے
اور اپنے شہیدوں کو اہمیت دے گی دوسری جانب الیکشن پرامن ہوں گے ذرائع کے مطابق کہیں کہیں کشیدگی کی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن انتظامیہ میں پولسیں اور رینجرز ہر ممکن اقدامات کو ترجیح دے گی