34

تحصیل ہارون آباد واپڈا حکام کی بہت بڑی نا اہلی سامنے آ گئی

تحصیل ہارون آباد واپڈا حکام کی بہت بڑی نا اہلی سامنے آ گئی

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) تحصیل ہارون آباد واپڈا حکام کی بہت بڑی نا اہلی سامنے آ گئی چک حضور سنگھ کے قریب بستی اکبر علی مہاراں والی میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے آج پانچواں دن ہے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے ان خیالات کا اظہار اہل علاقہ کے باسیوں نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ بجلی کے بغیر عوام و الناس کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے

اہل علاقہ کے باسیوں نے مل کر پیسے بھی اکٹھے کرکے واپڈا والوں کو دئیے ہیں تاکہ نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے لیکن تاحال پانچ دن سے واپڈا ہارون آباد کے ملازمین ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں مزید انکا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کے کان پر ابھی تک جوں تک نہ رینگی ہے واپڈا حکام خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف و مگن دکھائی دے رہی ہے واپڈا حکام نے اہل علاقہ کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کے باسیوں کا اعلیٰ آفیسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں