ضلع مہمند۔صافی سندوخیل میں جرگے کی انتھک کاؤش سے دشمنی دوستی میں بدل گئے۔قومی جرگے کے سامنے فریقین بغلگیرہوکرشیروشکرہوگئے
ضلع مہمند۔صافی سندوخیل میں جرگے کی انتھک کاؤش سے دشمنی دوستی میں بدل گئے۔قومی جرگے کے سامنے فریقین بغلگیرہوکرشیروشکرہوگئے۔مصالحتی جرگہ میں قومی وسیاسی مشران کا کثیرتعدادمیں شرکت۔قومی دشمنیوں اوررنجشوں کے خاتمے کیلئے قومی وسیاسی مشران کرداراداکریں۔جرگہ مشران
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمندتحصیل صافی کے سندوخیل قبیلہ میں فریق اول عبدالواحداورفریق دوم تحصیلدار خان وملک شیرافضل مرحوم کے خاندان کے مابین گزشتہ بارہ سال سے دشمنی چلی آرہی تھی۔جس میں دونوں فریق سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکے تھے۔مگر قومی مشران ملک زیور آٹوخیل اورملک رحمدین کونگ کے انتھک کوششوں سے فریقین دشمنی کے خاتمے پرراضی ہوگئے
قومی وسیاسی مشران نے اپنے خیالات کے موقع پرکہاکہ پشتون ہمیشہ باہمی اختلاف سے پستی اورزوال کاشکارہوچکے ہیں۔جبکہ باقی اقوام ترقی کے دوڑمیں ایک دوسرے سے سبقت لے رہے ہیں۔انہوں نے علاقائی مشران سے دشمنیوں کے خاتمے میں کرداراداکرنے کی اپیل کی۔کیونکہ قومی دشمنیوں میں مالی وجانی نقصانات کے سواکچھ نہیں۔