Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان کے پی کے میں بچوں کیساتھ زیادتیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کے پی کے میں بچوں کیساتھ زیادتیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ)خیبر پختو نخوا میں پچھلے کئی سالوں سے بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت 9 سال سے اقتدار میں ہونے کے باوجود ابھی تک نا اس حوالے سے کوئی ٹھوس قانون سازی کرسکی اور نا ہی مجرموں کو پکڑ کر سزا دے سکی جو انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،

یہ باتیں معروف شخصیت اور ترجمان برائے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان دیگر صوبوں کی حکومتوں کی کارکردگی پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور ان صوبوں میں لاقانونیت کا رونا روتے ہیں لیکن جس صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 9 سال سے انکی پارٹی کی حکومت یے وہاں بچوں اور بچیوں کیساتھ آئے روز جنسی زیادتیاں ہورہی ہیں اور بعدازاں ان معصوموں کو قتل کردیا جاتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان کے پی کے میں ہورہے

ان سنگین جرائم پر ناصرف خاموش ہیں بلکہ اس موضوع پر بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے کے پی کے کی طرف توجہ دیں جہاں ہراستمنٹ اور زیادتی کے کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں، ان جرائم کی شرع بڑھنا کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی کو درپیش مسائل میں انکی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے

Exit mobile version