Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے خانیوال میں سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری

محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے خانیوال میں سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری

خانیوال24جولائی22(سعید احمد بھٹی)محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے خانیوال میں سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن اور ڈپٹی کمشنر شاہد فرید محرم الحرام میں عزاداروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی سمیت دیگر اقدامات کے لیے فیلڈ میں متحرک ہوگئے

۔ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے خانیوال، عبدالحکیم ‘خالق آباد ،سٹی میاں چنوں اور تلمبہ کے دوروں کے دوران مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر11خانیوال‘ قصر ابوطالب میاں چنوں‘امام بارگاہ حسینیہ تلمبہ‘چک شراجیہ عبدالحکیم پرکیے جانیوالے سکیورٹی اقدامات سمیت جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی آر عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز صدرسرکل خانیوال منصورالٰہی،ایس ڈی پی او میاں چنوں ناصرعلی ثاقب‘انسپکٹر مہرسعید احمد‘ممبران امن کمیٹی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز ہمراہ تھے۔ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام میں عزادوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کا چیلنج ہر صورت پورا کیا جائے گا اور من و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا‘ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز مجالس اورجلوسوں کے روٹس میں آنے والی دوکانوں‘مکانات‘ ہوٹل‘سرائے وغیرہ کے مالکان سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں

‘وال چاکنگ ‘شرانگیز مواد‘ لاؤ ڈ سپیکر اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ محر م الحرام کے دوران کسی سماج دشمن عناصرکو مجالس اورجلوسوں کے نزدیک نہیں بھٹکنے دیا جائیگا اس سلسلہ میں کڑے سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا ہے‘جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اورمختلف عمارات پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے جلوسوں ومجالس کے اطراف لنک روڈز کوبند کیا جائیگا۔ڈی پی او نے کہا

کہ نو اسہ رسول ﷺ‘حضرت علی ؓ اور بی بی فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے لخت جگر حضرت امام حسین ؓ کی اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے حق اورسچ کی راہ میں شہادت جہاں اسلام کی بقا ء کی ضمانت ہے وہیں بلا تفریق مذہب و ملت،علاقہ و ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی‘حقوق و فرائض کی عدائیگی‘جذبہ ایثار و قربانی‘ عزم و ہمت کے جاویدانی پیغام بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ محرم الحرا م میں جلوس ومجالس کے روٹس پر لائٹس‘سڑکو ں کی مرمت‘ناجائز تجاوزات کا خاتمہ سمیت کنٹرول روم کو فعال بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں حضرت امام حسین ؓ کی قربانی سے ہمیں صبرو تحمل اوررواداری کا سبق ملتا ہے ایثار وقربانی اوربہادری کا جو سبق ہمیں تاریخ کربلا سے ملتا ہے وہ کسی اور تاریخ سے نہیں ملتا‘تمام مسالک کے لوگ وطن عزیز کی خاطر اپنی چھوٹی چھوٹی باہمی رنجشیں ختم کرکے کر بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں

Exit mobile version