29

محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے حافظ آباد پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان کی قیادت میں فلیگ مارچ

محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے حافظ آباد پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان کی قیادت میں فلیگ مارچ 

حافظ آباد(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری سے)محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے حافظ آباد پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ جناح چوک، فوارہ چوک، فاروق اعظم چوک سے ہوتا ہوا

واپس جناح چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان نے کی۔ فلیگ مارچ میں ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔ ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے

۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور امن و امان کو خراب کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو سخت پیغام دینا بھی ہے کہ ان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں