60

ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیر والی پولیس کی بڑی کامیابی

ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیر والی پولیس کی بڑی کامیابی

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیر والی پولیس کی بڑی کامیابی، پولیس نے جدید طرز تفتیش سے 48 گھنٹوں میں سات سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا قاتل گرفتار کرنے پر فقیروالی کے نواحی گاؤں 137 سکس آر کے مکینوں نے پولیس کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 137 سکس آر فقیروالی سے دو دن پہلے سات سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،سات سالہ بچہ کچھ دن پہلے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا

جس کی دو دن پہلے تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا جس پر اہل علاقہ نے ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار سے فوری قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن فاروق احمد کمیانہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی پولیس نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

جس پر اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس کے افسران کا گاؤں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن فاروق احمد کمیانہ کا کہنا تھا کہ یہ سب میری ٹیم کی انتھک محنت اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوا تشکیل دی گئی ٹیم میں ڈی ایس پی گل حسن،ایس ایچ او پرویز جتوئی،سب انسپکٹر نعمان اسلم اور آئی ٹی انچارج عمران جوئیہ شامل ہیں ایس پی انویسٹیگیشن فاروق احمد کمیانہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم محمد یٰسین کوگرفتار کرلیا ہے

ملزم نے بدفعلی کرنے کے بعد بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ملزم مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم قبول کر لیا ہے پولیس مزید مصروف تفتیش ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں