اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف کھوکھر کا مقابلہ ہوگا
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف کھوکھر کا مقابلہ ہوگا
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا اور اسی لیے انتخاب میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پریس گیلری میں بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں۔
مسلم لیگ ن کے چیف وہب نے پینل آف چیئرمین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔
خط کے متن کے مطابق ہمیں اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کے طرزعمل پر تحفظات ہیں، الیکشن آئین کے پیرامیٹرز، انتخابی قوانین، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کےتحت کروایا جائے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی اسٹاف کا رویہ ہر حال میں نیوٹرل ہونا چاہیے۔