Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قبائیلی ضلع مہمند، بارش اور سیلابوں میں ایک بچہ جان بحق، چار افراد زخمی۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ

قبائیلی ضلع مہمند، بارش اور سیلابوں میں ایک بچہ جان بحق، چار افراد زخمی۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ

قبائیلی ضلع مہمند، بارش اور سیلابوں میں ایک بچہ جان بحق، چار افراد زخمی۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ۔ تحصیل حلیمزئی، تحصیل صافی اور تحصیل یکہ غنڈ سے مالی و جانی نقصانات کی اطلاعات۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے الرٹ۔ متاثرین کا فوری ضرورت اشیاء کے امداد کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں جمعہ کے روز اور گزشتہ رات کی شدید بارش اور طغیانی سے پانی گھروں اور زرعی زمینوں میں داخل ہوا جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

مالی لحاظ سے سب سے زیادہ نقصان تحصیل حلیمزئی اپر کے علاقہ اٹوخیل میں ہوا جہاں پر مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب میں تودہ گرنے تحصیل حلیمزئے اٹوخیل اپر میاں گاں کے عمر خان نامی شخص کا بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اور کاشتکاروں کی لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئی۔ اسی طرح غازی بیگ سمیت ملحقہ علاقوں میں جوار، دھنیا، مونگ اور دیگر موسمی سبزیوں کی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی۔

جبکہ موسلادھار بارش سے سیلاب آبادی کے اندر گھروں میں داخل ہوگیا۔ جس میں پانچ مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تحصیلوں میں سولر پینلز بھی سیلابوں میں ٹوٹ کر ناکارہ ہوگئی ہیں۔ ریسکیو 1122 مہمند کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ سپینہ ادیرہ میں گھر کی دیوارگرنے سے تین افراد تسبیح اللّہ ولد شیرزادہ، نصیرولد فاتی شاہ اور عاطف ولد فاتی شاہ زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 مہمند میڈیکل ریسپانس ٹیم نے مجروحین کو طبی امداد دی اور ایچ سی یکہ غنڈ منتقل کردیا۔ اسی طرح تحصیل صافی غازی آباد میں موٹرسائیکل سوار رشید خان ولد جنت منیر سکنہ مرخنڑئی تحصیل صافی برساتی نالہ کے سیلاب میں پھنس کر زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل بہہ گئی۔ ریسکیو 1122 مہمند کی امدادی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر انہیں سیلاب سے نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مامد گٹ منتقل کردیا۔

Exit mobile version