44

ڈاکٹر غلام محمد علی بطور چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تعینات

ڈاکٹر غلام محمد علی بطور چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تعینات

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ ) ڈاکٹر غلام محمد علی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) کے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔اس کے قبل اپنے پہلے دور میں،ڈاکٹر غلام محمد علی کی زیر قیادت ، پی اے آرسی نے ایک اعلیٰ زراعتی تحقیقی تنظیم ہونے کے ناطے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زراعت کی تحقیق و ترقی کے اقدامات میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں، پی اے آرسی نے مالی معاملات اور ملازمین سے متعلق بہت سے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدان و ملازمین ایک بار پھر توقع کرتے ہیں کہ ڈاکٹر غلام محمد علی کی سربراہی میں کونسل زرعی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گی نیز کونسل کے سائنسدان اپنے چیئر مین کی زیر نگرانی زرعی سائنسی تحقیق میں نئی منازل طے کریں گے تا کہ ملک میں غذائی خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے نیز زرعی تحقیقی اقدامات کو نئے خطوط کے مطابق پروان چڑھایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں