18

تعلقہ میرپور ساکرو کا یونین کاؤنسل ککران میں حالیہ برسات نے تباہی مچادی

تعلقہ میرپور ساکرو کا یونین کاؤنسل ککران میں حالیہ برسات نے تباہی مچادی

ٹھٹھہ نمائندہ
تعلقہ میرپور ساکرو کا یونین کاؤنسل ککران میں حالیہ برسات نے تباہی مچادی 25 گوٹھوں سمیت مقامی قدیمی قبرستان اور قدم گاہ مزار بھی ڈوب گیا جبکہ مقامی زمیندار حاجی بچل واریو کی کروڑوں روپے کا چاول کی تیار فصل تباہ ہوگئ ہے ، جسکی وجہ جام برانچ کے نیچے کا کراسنگ بند کرانا بتایا گیا ہے

جسے مذکورہ گاؤں پانی میں ڈوب گئے اور مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں مقامی متاثرین حاجی بچل واریو ، حاجی اسماعیل کلمتی ، حاجی مراد علی ملکانی ، کرام اللہ پھٹان ، عیدن خاصخیلی ، عالی ابڑو کی سربراہی میں بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جنکا کہنا تھا

کہ جان بوجھ کر کراسنگ کو بند کیا گیا جسے ہماری کروڑوں روپے کی تیار چاول کی فصل تباہ کردی گئی اور 25 گاؤں ڈوب گئے ہیں ڈی سی ٹھٹھہ اور اے سی میرپور ساکرو فوری نوٹس لے اور متاثرین کی دادرسی کرتے ہوئے سرزمین پہنچکر بچاؤ بند و کراسنگ کے حوالہ سے منصفانہ اقدامات کو بروئے کار لائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں