36

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ : عمران خان کی مزید 10 مقدمات میں ضمانت منظور

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ : عمران خان کی مزید 10 مقدمات میں ضمانت منظور

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ : عمران خان کی مزید 10 مقدمات میں ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام 15 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے/ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام 15 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج کامران بشارت مفتی نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا اور انہیں 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات  درج کیے گئے تھے جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ہی  مقامی عدالت نے 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کو  کنفرم کیا تھا تاہم اب عدالت نے دیگر 10 مقدمات میں بھی ان کی ضمانت کنفرم کی ہے۔

سابق وزیراعظم کے خلاف غداری کا ایک مقدمہ تھانہ کوہسار میں بھی درج ہے جس میں عمران خان نے ضمانت کی درخواست  دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے  ان کو ستمبر کے پہلے ہفتے تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام 15 مقدمات  میں عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے تاہم وہ ایک کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

https://youtu.be/CprGV1Z_S-Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں