Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کےاعزازمیں پروقار تقریب کا اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کےاعزازمیں پروقار تقریب کا اہتمام

خانیوال 31جولائی 2022(سعید احمد بھٹی)رخصت ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال حافظ عطاء الرحمن اور تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنر خانیوال شاہدفرید جبکہ نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کےاعزازمیں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداخترمنڈھیرا‘ایس ڈی پی او میاں چنو ں ناصرعلی ثاقب‘ایس ڈی پی او کبیروالا عبدالرحیم‘ایس ڈی پی اوصدر سرکل خانیوال منصور الہٰی‘

ایس ڈی پی او جہانیاں فرحت رسول‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘انسپکٹر مہرسعیداحمد ‘پرنسپل خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج پروفیسر راشد سعید رانا‘ایس ایچ اوز‘دفتری سٹاف ودیگرسرکاری افسران نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد اکمل نے حاصل کی اوربارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سب انسپکٹر سعدبن سعید نے سرانجام دئیے۔ٹرانسفرہونیوالے ڈی پی اوحافظ عطاء الرحمن نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے

کہاکہ بطور ڈی پی او تعیناتی خانیوال میں مختصردورانیہ میں ہمیشہ عوام کی خدمت و حفاظت کو اپنا شعار سمجھا اور پوری ایماندار ی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا‘کسی بھی پولیس آفیسر کی پہلی خوبی فرض شناسی اوردیا نتداری ہے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کا ہونا بیحد ضروری ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے

مجھے فخرہے کہ خانیوال کے عوام کی خدمت کے لئے چنا گیا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں کوئی کسر نہ چھوڑی‘ اپنے تمام سینئرز اور جونیئرزپولیس افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے دوران تعیناتی ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسفراورپوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ضلع کے عوام سے بہت پیارملا جس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ‘ضلع خانیوال میں امن وامان کے قیام کے لیے امن کمیٹی ممبران‘تمام مکاتب فکر کے علماء کرام‘تاجربرادری‘وکلاء برادری اور صحافی برادری کا تعاون مثالی رہا میں ان کا شکریہ اداکرتا ہوں

۔تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر شاہدفرید نے کہا کہ دوران سروس اپنی ٹیم کے بہترتعاون سے میرٹ کوممکن بنایا ‘ضلع خانیوال سے خوشگواریادریں لے کر جارہا ہوں ضلع نارووال میں بھی عوام کی خدمت کرتارہوں گا۔انہو ں نے کہاکہ رخصت ہونے والے ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن ایک بہترین پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے بہترین کوآرڈی نیشن اورموثر حکمت عملی سے اعوام النا س کے تحفظ اور امن وامان قائم کرنے کے لیے دن رات محنت کرکے ضلع بھر میں کرائم کو کنٹرول کیااورمیں امید کرتاہوں ہوں

کہ بہترین خوبیوں کے حامل نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی کی محنت‘قابلیت اورپروفیشلزم پولیس فورس کے لیے روشن مشال ہوگی۔نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس وردی اللہ پاک کا ہم پر انعام ہے اللہ پاک نے عوامی خدمت اورلوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی خاطرہمیں اس اعزاز سے نوازا ہے پولیس وردی ہم نے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے زیب تن کی جس کی لاج رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

پولیس افسران بہترین رویے اور اخلاق سے لوگوں کے دل جیتیں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی‘جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اورقیام امن کیلئےنیک نیتی‘خلوص نیت، دیانتداری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔تقریب سے ایس ڈی پی او زودیگرمقررین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن باغ سے ایک ایسےپھول کی مانند رخصت ہو رہے ہیں جسکی مہکتی خوشبوہمیشہ خانیوال پولیس کو مہکاتی رہے گی

‘تبادلہ اورتعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں بلاشبہ محکمہ پولیس کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں‘آپ کی خدمات کو چند لمحوں میں سمیٹا نہیں جا سکتاآپ کے شائستہ رویہ اوربہترین اقدامات کی بدولت پولیس فورس کا مورال بلند ہوا اور جرائم کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے اپنی جائے تعیناتی کے دوران مصروف عمل رہے ‘آپ کی جانب سے ملنے والی رہنمائی‘ شفقت، سرپرستی اور ماتحت پروری ہمیشہ یادرہےگی‘

آپکی زیر سرپرستی خانیوال میں محرم الحرام میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات اٹھائے گئے۔مقررین نے ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کی زیرقیادت میں ضلع بھر میں سکیورٹی اور دیگر اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون مثالی رہا۔تقر

Exit mobile version