62

ضلع مہمند تحصیل صافی دو فریقوں میں تھانہ لکڑو پولیس کی کوششوں سے دشمنی کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل

ضلع مہمند تحصیل صافی دو فریقوں میں تھانہ لکڑو پولیس کی کوششوں سے دشمنی کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل

ضلع مہمند ضلع مہمند تحصیل صافی دو فریقوں میں تھانہ لکڑو پولیس کی کوششوں سے دشمنی کا تنازعہ پرامن طریقے سے حل۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو عوام کے گھروں اور دہلیزوں پر انکے مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔گزشتہ روز ڈی ایس پی اپر سرکل آیاز خان اور ایس ایچ او لکڑو قاسم خان کی دن رات کوششوں نے رنگ لائی اور ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں

دو فریقوں کے درمیان عرصہ دراز سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ لکڑو صافی کے دو فریقوں نورحمان ولد قلندر اور فریق دوم معاشاہ ولد میررسول کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی ۔اس دشمنی کو دوستی میں بدلنے کے لیے ایک قبائلی جرگہ بھی تشکیل دیا گیا تھا اور قبائلی جرگے کے عمائدین کے سامنے اس دشمنی کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کردیا گیا۔ فریقین نے اپنے ایک دوسرے کو گلے لگا کر معاف کردیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ایاز نے عوام کو پرامن رہنے اور پرانی دشمنیاں ختم کرنے کی اپیل کی اور ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنے کی تلقین کی ۔انہون کہا کہ دشمنیاں نسلیں تباہ کردیتی ہیں اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہےاسلام نے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنے کی تلقین کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں