پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا
پاکستانی رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا
دبئی میں مقیم پاکستانی رائیڈر عبدالغفور کی ایک نیکی نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے دل میں گھر کرلیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر لیے ایک مصروف سڑک سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا روڈ کے بالکل بیچ میں اینٹیں گری ہوئی ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔
عبدالغفور نے اپنی موٹر سائیکل ایک طرف کھڑی کی اور اینٹوں کو سڑک سے ہٹا دیا اور پھر وہ تو اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئے لیکن ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی اس نیکی پر انہیں سراہا۔
بعدازاں شیخ حمدان نے رائیڈر کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔
شیخ حمدان نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی ان سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب عبدالغفور نے کہا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آیا کہ مجھ جیسے عام آدمی سے دبئی کے ولی عہد نے فون پر گفتگو کی۔