پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد تحصیل میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمٰن بلوچ نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اکھلی کچہری کا انعقاد کر کے یک چھت تلے تمام مسائل کو حل کیا گیا ہے تاکہ فرد، انتقالات، پٹہ، اور رجسٹری کے معاملات میں آسانی پیدا ہو سکے اور سائلین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد ندیم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کھلی کچہری کا عمل ایک احسن اقدام ہے تاکہ سائلین کو محکمہ ریونیو کے متعلق تمام معاملات میں ریلیف مل سکے