سیلاب کی تباہ کاریاں، وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ذمہ داران کی غفلت،لا پرواہی کی وجہ سے بروقت ریلیف نہ مل سکا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حاجی آویس خان
مردان(شاہ باباحبیب عارف)مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے سینئرنائب صدر حاجی آویس خان نے موجودہ ملکی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں،طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ذمہ داران کی غفلت،لا پرواہی کی وجہ سے بروقت ریلیف نہ مل سکا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو بے یارو مدگار نہ چھوڑا جائے
۔300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو و کمرشل صارفین کو ٹیکسوں میں رعایت دی جائے۔مہنگائی،عدم استحکام،ڈوبی ہوئی معیشت ،ڈالر،پٹرولیم مصنوعات بجلی،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پہلے ہی کاروباری زندگی مفلوج چھوٹا تاجر،دوکاندار پس چکا ہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا فوٹوسیشن کی ڈرامہ بازیوں سے باہر نکل آئیں اور تاجروں، کسانوں، مزدروں، سیلاب متاثرین کوہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کریں