62

مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا اور مردان چیمبر آف کامرس کے وفد کی مفتاح اسماعیل سے اسلام آباد میں ملاقات

مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا اور مردان چیمبر آف کامرس کے وفد کی مفتاح اسماعیل سے اسلام آباد میں ملاقات

مردان(شاہ باباحبیب عارف)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا اور مردان چیمبر آف کامرس کے وفد کی مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خزانہ سے بجلی کے موجودہ ناروا سیلزٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اسلام آباد میں ملاقات۔

مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے تاجروں کے ایک وفد نے مرکزی تنظیم تاجران صدر شرافت علی مبارک اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان مردان چیمبر آف کامرس کے سیئر نائب صدر فیاض حان کی سربراہی میں مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خزانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر وقار علی باچہ ، بہادر خان آفریدی محمد اقبال، وحیدگل، خالد حسین نصیر اللہ سید اکبر مہمند فضل حق موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ کو بجلی کے موجودہ بلوں میں نارواسیلزٹیکس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی بحث کی۔مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے وفد نے مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں پانی سے بجلی بنایاجاتا ہے لہٰذا خیبرپختونخوا پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے اسکو ختم کیا جائے۔پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث ہوئی

جس پر مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خزانہ نے وفاقی پراپرٹی کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیلزٹیکس کے حوالے وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کے علاوہ کوئی بقایا جو ٹیکس لاگو ہے کو ختم کیاجائیگا۔مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے وفدنے چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے جو 150بجلی یونٹ ٹیکس فری کرنے کااعلان کیا تھا کے بارے میں سفارش پیش کرتے ہوئے

کہا کہ اسکوبھی بڑھایا جائے جس پر وفاقی وزیر برائے خزانہ نے کہا کہ اس کو بھی وزیر اعظم کی مشاورت سے 250یونٹ تک بڑھایاجائیگاجس کی بدولت چھوٹے کاروباری حضرات ٹیکس نیٹ میں نہیں آئینگے۔مزید جو سیلزٹیکس بجلی کے بلوں میں لے جائیگی اُسکو انکم ٹیکس کی مد میں تصور کیاجائیگااور اس کے حوالے سے کوئی بھی نوٹس یا پوچھ گچھ نہیں ہوگی

۔وفاقی وزیر خزانہ نے مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے وفدکو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مسائل کو حل کرانے کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی جس پر مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا نے وقافی وزیر خزانہ اسماعیل مفتاح کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں