ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان اورڈپٹی کمشنرظہیر عباس چھٹہ نے6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ
خانیوال2اگست22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان اورڈپٹی کمشنرظہیر عباس چھٹہ نے6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اس موقع پر اے ڈی سی آر عمر افتخار شیرازی، ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد عمران، انسپکٹر مہرسعید احمد‘سکیورٹی انچارج محمد ساجد‘ممبران امن کمیٹی اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔دوران وزٹ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے روٹ کے اطراف سکیورٹی کے انتظامات سمیت06 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کے مقام آغاز سے مقام اختتام تک سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر امور کا بھی مکمل جائزہ لیا
۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکورٹی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجلس ومجالس کے سکیورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘پولیس افسران و جوان دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ مذہبی و سیاسی بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ 06 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا‘محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں 1036 مجالس اور 196 جلوس منعقد ہونگے‘مجالس/جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں 2081 سے زائدپولیس افسران و جوان, اور 829 ویلنٹیئرز ڈیوٹی فرائض سر انجام دیں گے
جو تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا‘جلوس کے اطراف میں تمام لنک گلیاں اور راستے خاردار تاریں، بیرئیرز اور قناتیں لگا کر بند کیے جائیں گے‘ سیکیورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے اورواک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز اور تھری ٹیئرز چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا‘ ویلنٹیئرز کسی بھی شخص کو مجلس یا جلوس میں بغیر چیکنگ داخل نہیں ہونے دیں گے۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعبا چھٹہ نے کہاکہ ا امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس روٹس پر صفائی کے مؤثر انظامات کیے گئے ہیں‘: منتظمین جلوس/مجالس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔