Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایبٹ آباد پولیس نے محرم الحرام دوران کے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ایبٹ آباد پولیس نے محرم الحرام دوران کے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف)ایبٹ آباد پولیس نے محرم الحرام دوران کے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ضلع بھر میں 13 جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر ڈھائی ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان جن میں ایلیٹ کمانڈوز، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس سکواڈ، کینائن یونٹ ، ٹریفک پولیس،

سکیورٹی برانچ ، دیگر متعلہ شعبہ جات اور لیڈیز پولیس کے دستے شامل ہیں ، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا محرم کےحوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے شہری پرامن رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، علماء کرام، امن کمیٹی ، میڈیا ، اور تاجر برادری کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مکمل تعاون سے محرم الحرام کا پر امن انعقاد یقینی بنایا جا ئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس ایبٹ آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب مرتب کر لیا ہے رواں سال محرم کے دوران روایت کے مطابق ضلع بھر سے 13 جلوس برآمد ہوں گے جس میں 6/7 محرم کا سٹی ، 07 محرم کا میراں سیداں لورہ ، 8 محرم کا بھی لورہ ، 7/8 محرم کی رات کو کاکول ، 9 محرم کو کاکول، چنالی لورہ ، کڑھکی ناڑہ کی حدود میں جبکہ 10 محرم کو ایبٹ آباد ،

کھوئیاں لورہ اور 11 محرم کو حویلیاں اور کھوئیاں لورہ سے محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوں گے ، جبکہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ، ان تمام جلوس اور مجالس کی سکیورٹی پر ڈھائی ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ تین بڑے جلوسوں میں پہلا ساتویں محرم کا جلوس محلہ دارالخیر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ ڈگی

محلہ اختتام پزیر ہو گا جس کی سکیورٹی پر 528 پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے دوسرا بڑا جلوس 10ویں محرم کو امام بارگاہ ڈگی محلہ سے برآمد ہو گا جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ڈگی محلہ اختتام پزیر ہو گا جس کی سکیورٹی پر کل 731 پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے ، 11 محرم کا جلوس حویلیاں امام بارگاہ لکڑ منڈی سے برآمد ہو گا

جس کی سکیورٹی پر 434 سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے اسی طرح کاکول، لورہ اور ناڑہ میں بھی محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوں گے جہاں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی ضلع بھر میں مجالس کے لیے بھی سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا جہاں ہر مجلس میں خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایبٹ آباد پولس کے افسران اور جوان بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔
اس کے علاوہ جلوس اور مجالس کی

سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی ، بلند عمارتوں پہاڑوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے جو جدید دوربینوں کے ذریعے مسلسل حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے اسی طرح جلوس کے تمام راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز کے ذریعے کلئیر کیا جائے گا جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو قناعتیں لگا کے اور دوکانوں اور گھروں کو سیل کیا جائے گا

جبکہ زائرین کو جلوس میں چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کے دوران سکیورٹی پر تعینات افسران اور جوانوں ، امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا نمائیندگان کے لیے خصوصی کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے جبکہ محرم الحرام کے دوران شہر کی بڑی مسجدوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں عمل میں لائی جائیں گی جبکہ ریپڈ رسپانس فورس شہر میں

مسلسل گشت پر رہے گی اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہسپتال کا عملہ ، ایمبولینس ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف سمیت جلوسوں کے ساتھ رہے گے اور پولیس کی بھاری نفری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ریڈی ٹو موو حالت میں تیار رہے گی ۔

Exit mobile version