Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان پاکستان دشمن ممالک سے فنڈز لینے کے مرتکب ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان پاکستان دشمن ممالک سے فنڈز لینے کے مرتکب ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کا نام استعمال نا کریں انکو فنڈنگ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں اور غیرملکیوں نے کی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو بدنام کرکے عمران خان اپنے گھناونے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے

، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن اور غداری پر الیکشن کمیشن نے مہر ثبت کردی ہے، عمران خان پاکستان دشمن ممالک سے فنڈز لینے کے مرتکب ہوئے ہیں جو سنگین ترین غداری ہے، انہوں نے آئین پاکستان سے غداری کی ہے اور پاکستان کی سالمیت کے درپے ممالک سے فنڈز لیکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی یے،

کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور کہتا تھا لیکن خود سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا ہے، لہذا حکومت کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو فوری گرفتار کرکے نااہل کردینا چائیے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگادینی چائیے

Exit mobile version