29

شیخوپورہ: ریجنل آفیسر پٹرولنگ ریجن لاہور ایس ایس پی حماد رضا قریشی اور دیگر کا شہدا فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی

شیخوپورہ: ریجنل آفیسر پٹرولنگ ریجن لاہور ایس ایس پی حماد رضا قریشی اور دیگر کا شہدا فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی

شیخوپورہ (بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب ریاض نذیر گاڑا کی ہدایت پر ریجنل آفیسر پٹرولنگ ریجن لاہور ایس ایس پی حماد رضا قریشی اور ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ ننکانہ ڈی ایس پی محمد اسلم نے یوم شہدائے پولیس کے سلسلہ میں پٹرولنگ پوسٹ جاٹ نگر سمیت تمام ریجن بھر میں شہدا فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے

اوران کی خصوصی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ شہدائے پولیس کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ محمد جمیل سب انسپکٹر نے بتایا کہ افسران پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے شہداکا شمار قوم کے ان بہادروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران پنجاب بھر کی شاہرہوں پر عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر 2005 سے ابتک 21 قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اپنی جانیں قربان کر دیں

۔ یہ قربانیاں واضح کرتی ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے ہم اپنی جانیں تو قربان کر سکتے ہیں لیکن اپنے فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں