خانیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کا محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
خانیوال(سعید احمد بھٹی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی نے مرکزی امام بارگاہ بلا ک نمبر11سے برآمد ہونے والے 6 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرڈی ایس پی صدر سرکل محمدعمران ‘انسپکٹر مہر سعید احمد‘ایس ایچ اوز‘ ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔ ڈی پی او نے جلوس میں شامل ہونیوالے لوگوں کی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا
اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران وملازمین کا حوصلہ بڑھایا اورکہاکہ جلوس کے اختتام تک پولیس اہلکا راپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور چوکس ہوکرسرانجام دیں۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں 121 مجالس جبکہ 10جلوس برآمد ہوئے جن کی سکیورٹی کے لئے 700 سے زائد پولیس افسران و ملازمین نے فرائض منصبی سرانجام دئیے‘
امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے‘ تمام مسالک کے لوگ وطن عزیز کی خاطر اپنی باہمی رنجشیں ختم کرکے کر بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ عاشورہ محرم الحرام بخیروعافیت سے گزرے۔