41

ضلع کوئٹہ کے کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ایمپلائز ڈاکٹر ثناء اللہ کاکڑ کی خدمات قابل ستائش ہیں ، پروین سخی

ضلع کوئٹہ کے کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ایمپلائز ڈاکٹر ثناء اللہ کاکڑ کی خدمات قابل ستائش ہیں ، پروین سخی

کوئٹہ ( پ ر) نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین بلوچستان ضلع کوئٹہ کی صدر محترمہ پروین سخی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آمنہ خان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے ضلعی کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر ثناء اللہ کاکڑ ایک بہترین اور فرض شناس آفیسر ہیں اُنہوں نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزرز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اُن کے بھر پور تعاون کی بدولت کام میں مزید بہتری آئی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی سپر وائزرز نے اُن کے جذبے اور تعاون کو ہمیشہ سراہا ہے بیان میں توقع طاہر کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں