سلطان کے مقام پر بارو خیل اور سلطان خیل اقوام کا بجلی لوڈ شیڈنگ اور گورسل روڈ پر کام بند ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے سے زیادہ روڈ بند ہے اور اب تک انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اطمینان دینے کے لئے کوئی یقین دہانی نہیں دی گئی۔ اے سی اپر مہمند سے بھی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اگر یہی حالات رہیں گے تو ہم لوگ نامعلوم مدت تک دھرنا دینگے ۔ حالات خراب ہونے کی زمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔