33

پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات ٹھٹھ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئیں

پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات ٹھٹھ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئیں

ٹھٹھہ (امین فاروقی)
پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات ٹھٹھ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئیں
پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت گرلز ہائی اسکول مکلی اور سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد جہاں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری ، ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ،
ہیڈ مس یاسمین انڑ ، سماجی رہنما حمیرا علی ، سندھ یونیورسٹی کیمپس پرو وائس چانسلر ٹھٹھہ رفیق احمد میمن ، لیکچرار فزہ شاہ نے شرکت کی ہلال احمر کی جانب سے جیمخانہ مکلی میں کیک کاٹا گیا
جہاں ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی ، حاجی حنیف میمن شریک ہوئے
تعلقہ میرپور ساکرو کے ٹاؤن کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹر الطاف بھٹی ، ٹاؤن آفیسر ممتاز پلیجو ، و دیگر نے پرچم کشائی کی گھارو اور دھابیجی میں ریلیوں کا انعقاد جام احسان اور قاری سلام تنولی کی قیادت میں ہوا
سماجی رہنماء عثمان خان کی جانب سے دوڑ رسہ کشی کے مقابلے ہوئے فقیر نبی بخش بلوچ ، حاجی داؤد شاہ خان ، حزب اللہ بلوچ نے انعامات تقسیم کیں
مقامی اسکول دی ایجوکیٹرز کیمپس دھابیجی میں رباب جہاں اور ملت ہائر سکینڈری اسکول و کالج میں شہلا راحیل ، افشاں پروین اور نوشین اختر کی نگرانی میں جشن آزادی کی تقریبات ہوئیں جہاں طلباء و طالبات نے تقاریر و ٹیبلو پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں