37

پیپلزپارٹی سندھ رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی

پیپلزپارٹی سندھ رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی

ٹھٹھہ امین فاروقی
پیپلزپارٹی سندھ رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہیکہ وطن عزیز بے دریغ اور جہد مسلسل قربانیوں کے بعد وجود میں آیا جہاں لگن محنت جستجو اور جانوں کا نذرانہ شامل ہے خوش نصیب ہیں کہ ہم آج کھلی آزاد فضا میں رہتے ہیں جس کی ایک تہذیب کلچر تمدن اور تاریخ ہے اس پر ہمیں فخر ہے

آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان جسکی بات جناح نے کی آج اسکو اسی حوالہ سے اگر ہم مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو مزید لگن کمٹمنٹ محبت بھائ چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہونا پڑےگا اگر ہم جناح کا پاکستان چاہتے ہیں تو سبکو ملکر متحد ہوکر تمام چیلنجرز کا سامنا کرتے ہوئے

ایمانداری کے ساتھ اسے حل کرنے کے لئے سوچ میں پختگی لانی پڑے گی اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو جو نعمتیں اور خوبیاں دیکر مالامال کیا ہے یہ ہمارا فخر ہے ہمیں اپنے ملک کی اہمیت و عظمت کو عالمی سطح پر برابری کی بنیاد پر لانا ہوگا

تاکہ پاکستان اور اسکے رہنے والوں کا امیج برقرار رہے سینیٹر سسئ پلیجو نے گزشتہ دنوں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران سمیت مختلف وقتوں میں وطن کے لئے جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں