30

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

اسلام آباد (قاسم جمشید)
ملک بھر میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا کی جانب سے پاکستان کے جشن ِ آزادی کے موقع پر ہائی وے پرسفر کرنے والے شہریوں میں تحائف تقسیم کیے گئے

سنگجانی ٹول پلازہ کے مقام پر یوم آزادی کی مناسبت سے تحائف کی تقسیم ڈی آئی جی موٹر ویز اشفاق احمد خان نےخود کی۔

اس موقع پر معززین علاقہ اور ننھے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 14 اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا کے زیر اہتمام کیک کاٹا اور شرکا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی

ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
اس موقع پر ڈی ایس پی ندیم گل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں میں تحائف کی تقسیم کا مقصد ان میں ٹریفک قوانین کا احترام پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جو ہمیں بہت مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے،

اس موقع پر ہمیں یہ تہیا کرنا ہوگا کہ ہم اپنے فرائض منصبی اور بہتر انداز میں سر انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی تمام مہذب اور آزاد اقوام ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتی ہیں،

شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہمارے عظیم اور منظم قوم ہونے کی علامت ہے۔موٹروے پولیس نے قانون کی بالادستی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آنے والے دور میں بھی موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا پر عوام الناس کی حفاظت اور انکے سفر
کو محفوظ بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکنا رہیں گے۔

اس موقع پر سینئر پیٹرولنگ آفیسر احمد خان کا کہنا تھا 14 اگست کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن قانون کے دائرہ کار کے اندر کیوں کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے

تقریب کے آخر میں موٹروے پولیس اور مقامی صحافیوں نے ڈی آئی جی اشفاق احمد کے ہمراہ
موٹروے پولیس زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد کا نعرہ لگا کر تقریب کا احتتام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں