ملک بھر میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا
اسلام آباد (قاسم جمشید)
ملک بھر میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا
موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا کی جانب سے پاکستان کے جشن ِ آزادی کے موقع پر ہائی وے پرسفر کرنے والے شہریوں میں تحائف تقسیم کیے گئے
اس موقع پر معززین علاقہ اور ننھے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 14 اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا کے زیر اہتمام کیک کاٹا اور شرکا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی
ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
اس موقع پر ڈی ایس پی ندیم گل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں میں تحائف کی تقسیم کا مقصد ان میں ٹریفک قوانین کا احترام پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جو ہمیں بہت مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے،
اس موقع پر ہمیں یہ تہیا کرنا ہوگا کہ ہم اپنے فرائض منصبی اور بہتر انداز میں سر انجام دیں گے۔
شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہمارے عظیم اور منظم قوم ہونے کی علامت ہے۔موٹروے پولیس نے قانون کی بالادستی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آنے والے دور میں بھی موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا پر عوام الناس کی حفاظت اور انکے سفر
کو محفوظ بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکنا رہیں گے۔
تقریب کے آخر میں موٹروے پولیس اور مقامی صحافیوں نے ڈی آئی جی اشفاق احمد کے ہمراہ
موٹروے پولیس زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد کا نعرہ لگا کر تقریب کا احتتام کیا